Jul ۰۴, ۲۰۲۲ ۱۴:۲۸ Asia/Tehran
  • کوپن ہیگن میں فائرنگ کرنے والا حملہ آور گرفتار رائفل اور گولہ بارود برآمد

ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن کے ایک بڑے شاپنگ مال میں ہونے والی فائرنگ سے تین افراد ہلاک اور چار دیگر زخمی ہوئے تھے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ڈنمارک کی پولیس نے بائیس سالہ حملہ آور کو گرفتار کر لیا ہےاس کے قبضے سے ایک رائفل او گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے ۔ واقعے سے متعلق پولیس چیف نے دہشت گردی کی کارروائی کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
فائرنگ کے اس واقعے کے بعد کوپن ہیگن کی اماگر میٹرو سرویس عارضی طور پر بند کر دی گئی۔
غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فائرنگ کے واقعے کے بعد ایئرپورٹ اور دیگر علاقوں میں پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کر دیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق سیکورٹی اہلکاروں کی جانب سے رفت و آمد کے عمل کو بھی کنٹرول کیا جا رہا ہے۔ 

ٹیگس