Jul ۰۴, ۲۰۲۲ ۱۵:۲۹ Asia/Tehran
  • امریکہ: پولیس کے نسل پرستانہ اقدامات کے خلاف اوہایو میں مظاہرہ

امریکی پولیس کے ہاتھوں ایک سیاہ فام شہری کے بہیمانہ قتل اور اس کی تصویر منظر عام پر آنے کے بعد ریاست اوہایو میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق اس سیاہ فام شہری کو ایسی حالت میں فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا کہ وہ ڈرائیونگ کر رہا تھا اور پولیس نے اس کا تعاقب کرتے ہوئے اس پر فائرنگ کردی۔ اس سیاہ فام شہری کو قتل کئے جانے کی وجہ اس کی جانب سے ٹریفک قانون کی خلاف ورزی بتایا گیا ہے۔ سیاہ فام شہری کے قتل کا یہ واقعہ آکرون شہر میں پیش آیا۔
قابل ذکرہے کہ امریکہ میں سفید فام پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں سیاہ فام شہریوں کا قتل ایک معمول بن گیا ہے جبکہ اس تازہ وحشیانہ اقدام کے خلاف پورے امریکہ میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی اور جگہ جگہ پولیس کی نسل پرستی کے خلاف مظاہرے شروع ہو گئے ہیں ۔ مظاہرین اپنے ہاتھوں میں ایسے پلے کارڈ اور بینرز اٹھائے ہوئے تھے جن پر لکھا تھا کہ سیاہ فاموں کی بھی جان  قیمتی ہے۔
موصولہ رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ رواں عیسوی سال کے پہلے چار مہینوں میں امریکی پولیس کے تشدد کے نتیجے میں دو سو سے زائد امریکی شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ امریکی عدالتیں بھی امریکی سیاہ فام شہریوں کے خلاف پولیس تشدد کو جرم نہیں سمجھتیں اور نہ ہی ان عدالتوں سے سیاہ فام شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنانے والے پولیس اہلکاروں کو کوئی سزا دی جاتی ہے۔ 

ٹیگس