جاپان کے سابق وزیرِ اعظم شنزو آبے قاتلانہ حملے میں شدید زخمی
Jul ۰۸, ۲۰۲۲ ۱۰:۲۵ Asia/Tehran
جاپان کے سابق وزیرِ اعظم شنزو آبے قاتلانہ حملے میں زخمی ہو گئے، انہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
اسپوتنک خبر ایجنسی کے مطابق جاپان کے سابق وزیرِ اعظم شنزو آبے پر نارا شہر میں لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار کی انتخابی مہم کے دوران ایک تقریب سے خطاب کے وقت حملہ کیا گیا۔
گولی سابق جاپانی وزیرِ اعظم کے سینے پر لگی ہے، ان پر حملے کے وقت فائرنگ کی آواز بھی سنائی دی ۔ شنزو آبے پر حملے کے فوری بعد ایک مشکوک شخص کو حراست میں بھی لیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ جاپان کے سابق وزیرِ اعظم شنزو آبے ہوش میں نہیں ہیں، انہیں دل کا دورہ بھی پڑا ہے۔