دنیا کے کئی ممالک اور پاکستان کے کئی شہروں میں آج عید الاضحیٰ منائی جا رہی ہے
دنیا کے کئی ممالک اور پاکستان کے کئی شہروں میں آج عید الاضحیٰ منائی جا رہی ہے۔
فلسطین، شام، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور خلیج فارس کے دیگر ممالک میں آج عید الاضحیٰ منائی جا رہی ہے۔
امریکہ، کینیڈا، برطانیہ اور پاکستان میں اس بار بھی دو عیدیں منائی جا رہی ہیں، یعنی کئی شہروں یا علاقوں کے لوگ آج اور بعض کل اتوار کو عیدالاضحیٰ منائیں گے۔
پاکستان کے شہروں کراچی اور پیشاور کے عوام بھی عید منانے کے حوالے سے بٹ گئے ہیں۔ کراچی میں بوہری برادری آج عید الاضحیٰ منا رہی ہے جس کے پیش نظر صدر میں واقع بوہری مسجد میں نماز عیدالاضحیٰ ادا کی گئی۔
دوسری جانب پشاور میں مقیم افغان مہاجرین آج عیدالاضحیٰ منا رہے ہیں، مرکزی عید گاہ ہزار بوز میں نماز عید ادا کر دی گئی۔
واضح رہے کہ پاکستان میں سرکاری طور پر کل بروز اتوار عید الاضحیٰ کا اعلان ہوا ہے اور ملکی سطح پر کل اتوار کو عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جائے گی۔
ہندوستان اور ایران میں بھی کل روز اتوار عید الاضحیٰ منائی جائے گی۔