Jul ۱۵, ۲۰۲۲ ۱۶:۱۰ Asia/Tehran
  • برطانیہ میں وزارت عظمی کے لیے رسہ کشی جاری

برطانیہ میں وزارت عظمی کے لیے مختلف امیدواروں کے درمیان سخت مقابلہ جاری ہے تاہم وزیر خزانہ رشی سوناک کو فیورٹ قرار دیا جارہا ہے۔

رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ رشی سوناک نے انٹر پارٹی الیکشن میں اپنی پوزیشن مضبوط رکھی ہے اور وہ بدستور پہلے نمبر پر ہیں۔

بورس جانسن کے استعفے کے بعد حمکراں کنزرویٹو پارٹی کے نئے سربراہ کے تعین کے لیے انتخابی عمل جاری ہے اور اس وقت تک جاری رہے گا جب تک صرف دو امیدوار میدان میں باقی نہیں رہ جاتے۔ بعدازں دونوں افراد کے نام ایک لاکھ اسی ہزار جنرل ممبران کے سامنے پیش کیے جائیں گے تاکہ پارٹی کے نئے لیڈر کو چنا جاسکے۔

انٹرا پارٹی الیکشن کے پہلے مرحلے میں آٹھ امیدواروں نےحصہ لیا تاہم موجودہ وزیر خزانہ رشی سوناک نے سب سے زیادہ اٹھاسی ووٹ حاصل کیے، سابق وزیردفاع پینی مورڈینٹ سڑسٹھ ووٹ کےساتھ دوسرے جبکہ وزیرخارجہ لیز ٹریس تیسرے نمبر پر رہے۔

دوسرے مرحلے کی ووٹنگ میں چھے امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوا اور رشی سوناک ایک سو ایک ووٹ کے ساتھ پہلے نمبر باقی رہے جبکہ مورڈنٹ نے تراسی اور لیز ٹریس نے چونسٹھ ووٹ حاصل کیے ہیں۔

ٹیگس