Jul ۱۸, ۲۰۲۲ ۱۰:۲۰ Asia/Tehran
  • امریکہ میں اندھا دھند فائرنگ سے 8 افراد ہلاک، متعدد زخمی

امریکہ میں اندھا دھند فائرنگ سے 8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

ارنا کے مطابق امریکہ کی ریاست انڈیانا کے "گرین ووڈ پارک مال" میں ایک شخص نے اندھا دھند فائرنگ کرکے 3 افراد کو ہلاک اور 2 کو زخمی کردیا۔ حملہ آور کو بھی گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔

امریکی  پولیس کے مطابق ملزم اکیلا ہی تھا اور اس نے شاپنگ مال میں داخل ہوتے ہی فائرنگ شروع کردی تھی۔

دوسری جانب امریکی ریاست کیلی فورنیا کے ایک ریسٹورنٹ میں ہونے والی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے۔ جبکہ ٹیکساس میں ایک رہائشی فلیٹ میں ہونے والی فائرنگ سے 4 افراد ہلاک ہوئے۔

امریکہ میں حالیہ دنوں فائرنگ کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، رپورٹ کے مطابق امریکہ میں سالانہ ہزاروں افراد گن کلچر کی بھینٹ چڑھ جاتے ہیں۔

ٹیگس