Jul ۲۸, ۲۰۲۲ ۲۱:۴۴ Asia/Tehran
  • برطانیہ کا انتباہ، ایٹمی جنگ کا خطرہ بڑھا

برطانیہ کے قومی سلامتی کے مشیر نے کہا ہے کہ دنیا میں ایٹمی جنگ کے امکانات ایک بار پھر بڑھنے لگے ہیں۔

سحر نیوز/ دنیا: برطانیہ کے قومی سلامتی کے مشیر اسٹیفن لاوگرو کا خیال ہے کہ موجودہ صورتحال کی وجہ سے دنیا میں جوہری جنگ کے امکانات مزید بڑھ رہے ہیں۔

انہوں نے امریکی تھنک ٹینک سینٹر فار اسٹریٹجک اینڈ انٹرنیشنل اسٹڈیز میں دعویٰ کیا ہے کہ اس وقت جوہری ہتھیاروں کے حوالے سے دنیا کی جو صورتحال ہے اس سے دنیا میں جوہری جنگ کا امکان بہت تیزی سے پیدا ہو رہا ہے۔ برطانیہ کے قومی سلامتی کے مشیر نے اپنے ملک اور امریکہ کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں خاموشی اختیار کرتے ہوئے اس مرکز میں دوسرے ممالک کے ایٹمی پروگرام کو نشانہ بنایا۔

یاد رہے کہ امریکہ کے بعد روس، برطانیہ اور فرانس کے پاس دنیا میں سب سے زیادہ جوہری ہتھیار ہیں۔ اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس انسٹی ٹیوٹ کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے پاس ایٹمی بموں کی تعداد 90 ہے۔ اس کے باوجود صیہونی حکومت نے این پی ٹی پر دستخط نہیں کیے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ یوکرین جنگ کے بعد ایک بار پھر اس بات کا اعادہ کیا جا رہا ہے کہ دنیا کے لیے ایٹمی جنگ کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ اگرچہ یہ بات تقریباً ختم ہو چکی تھی لیکن برطانیہ کے قومی سلامتی کے مشیر نے ایک بار پھر اس معاملے کو دنیا کے سامنے پیش کر دیا۔

ٹیگس