Aug ۰۲, ۲۰۲۲ ۲۰:۵۶ Asia/Tehran
  • دنیا ایٹمی تباہی کے دہانے پر ہے: گوتریس

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوتریس نے عالمی ایٹمی جنگ کے بڑھتے خطرے کی جانب سے خبردار کیا ہے۔

ایٹمی ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ معاہدے این پی ٹی کے دسویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ ایٹمی جنگ کا خطرہ بڑھتا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی صورتحال سرد جنگ سے اب تک دکھائی نہیں دی ہے۔

گوتریس نے کہا کہ صرف ایک غلط فیصلہ ایٹمی تباہی کا باعث بن سکتا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ ایٹمی ہتھیاروں کو ختم کرنا ہی ان ہتھیاروں کے عدم استعمال کی ضمانت فراہم کرسکتا ہے۔ انہوں نے روس اور یوکرین کی جنگ اور کوریا اور مغربی ایشیا میں بھی اسی نوعیت کے ہتھیاروں کے استعمال کی جانب سے تشویش ظاہر کی۔

واضح رہے کہ این پی ٹی پر عملدرامد انیس سو ستر سے شروع ہوا تھا۔ اس معاہدے میں ایک سو اکیانوے ممالک شامل ہیں جو کہ موجودہ تمام ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاہدوں میں سب سے زیادہ رکنیت والا معاہدہ سمجھا جاتا ہے۔ اس معاہدے کے تحت، جن ممالک کے پاس ایٹمی ہتھیار نہیں ہیں وہ اسے حاصل کرنے کی کوشش بھی نہیں کریں گے اور ایٹم بم رکھنے والے ممالک بھی مستقبل میں اپنے ہتھیار ختم کرنے کے لئے بات چیت کریں گے۔ این پی ٹی کے تحت تمام ارکان کو پرامن ایٹمی پروگرام رکھنے کا مکمل حق حاصل ہے۔

ٹیگس