Aug ۰۳, ۲۰۲۲ ۲۲:۵۲ Asia/Tehran
  • نینسی پیلوسی جنوبی کوریا پہنچیں

امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی تائیوان کے متنازع دورے کے بعد جنوبی کوریا پہنچ گئیں۔

سحر نیوز/ دنیا: شمالی کوریا نے نینسی پیلوسی کے تائیوان کے دورے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ عمل چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے مترادف ہے۔

امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی چین کے احتجاج کے باوجود منگل کو تائیوان کے دارالحکومت تائی پے پہنچیں۔ بدھ کو انہوں نے تائیوان کی پارلیمنٹ سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم تائیوان کی جمہوریت کی حمایت کریں گے۔

انہوں نے تائیوان کی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر سائی چی یان سے بھی ملاقات کی۔ پیلوسی نے کہا کہ امریکہ سلامتی اور سیکورٹی کے معاملے پر تائیوان کی حمایت کرے گا۔ نینسی پیلوسی نے کہا کہ 43 سال پہلے امریکہ تائیوان کے ساتھ کھڑے ہونے کے اپنے وعدے پر قائم رہا۔ 25 برسوں میں کسی امریکی اسپیکر کا تائیوان کا یہ پہلا دورہ ہے۔

دوسری جانب چین ماضی میں نینسی کے دورہ تائیوان کی مخالفت کرتا رہا ہے۔ چین نے اس کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ آگ سے کھیلنے جیسا خطرناک کام ہے۔ چین کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہم اپنی سالمیت اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کریں گے۔

ٹیگس