Oct ۲۹, ۲۰۲۲ ۲۰:۵۵ Asia/Tehran
  • نینسی پلوسی کے شوہر کو ٹرمپ کے حامیوں نے مارا: بائیڈن کا دعوی

امریکی صدر نے ضمنی طور پر ٹرمپ کے حامیوں کو نینسی پلوسی کے شوہر پر حملے کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: امریکی صدر نے امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر کی رہائش گاہ پر حملے اور اس دوران ان کے شوہر کے زخمی ہونے کے واقعے ایک گھناؤنا اقدام قرار دیا ہے۔ 

جو بائیڈن نے کہا ہے کہ اب بہت ہوچکا اور ہر باضمیر شخص کو کسی بھی سیاسی رجحان کے ساتھ واضح انداز اور صاف الفاظ میں سیاسی ماحول میں تشدد کے سامنے ڈٹ جانا چاہئے۔ 

امریکی صدر نے دعوی کیا ہے کہ پال پلوسی پر حملہ دراصل نینسی پلوسی پر حملے کی نیت سے کیا گیا ہے۔  بائیڈن نے دعوی کیا کہ ہتھوڑا ہاتھ میں لئے شخص چلّا کر یہ کہہ رہا تھا کہ نینسی کہاں ہے؟ جو کہ وہی نعرہ ہے جو ٹرمپ کے حامیوں نے کانگریس کی عمارت پر دھاوا بولتے وقت لگایا تھا۔ 

قابل ذکر ہے کہ گذشتہ روز ایک امریکی شہری نے سان فرانسسکو شہر میں نینسی پلوسی کی رہائشگاہ پر حملہ کرکے ان کے شوہر کو زد و کوب کا نشانہ بنایا۔

دعوی کیا جا رہا ہے کہ واقعے کے موقع پر پلوسی گھر پر نہیں تھیں۔ رپورٹ کے مطابق، حملہ آور شخص گرفتار اور اس وقت حراست میں ہے اور امریکی ادارے اس شخص سے پوچھ تاچھ کر رہے ہیں۔ نینسی پلوسی کے شوہر کو بھی ہسپتال منتقل کرنے کی خبر دی گئی ہے۔ 

ٹیگس