Aug ۰۹, ۲۰۲۳ ۰۹:۱۲ Asia/Tehran
  • ٹرمپ عدالت میں کتے کی طرح ڈرا ہوا تھا: نینسی پلوسی

امریکی ایوان نمائندگان کی سابق سربراہ نینسی پلوسی نے کہا ہے کہ اگر ٹرمپ انتخابات میں دوبارہ جیت گیا تو پھر امریکہ کا کام تمام ہے۔

سحرنیوز/دنیا: ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان کی سابق سربراہ نینسی پلوسی نے کہا ہے کہ اگر ٹرمپ 2024 میں ہونے والے انتخابات میں جیت گیا تو امریکہ کا کام تمام ہے۔
پلوسی نے مزید کہا کہ ٹرمپ عدالت میں پیشی کے دوران کتے کی طرح گھبرایا ہوا تھا اور جو کچھ ٹرمپ کے ساتھ ہو رہا ہے وہ بہت اچھا ہے اور آخرکار ٹرمپ کو 2020ء کے انتخابات کے نتائج میں گڑبڑ پھیلانے کی قیمت چکانی پڑے گی۔
پلوسی نے ٹرمپ کی جانب سے 2024 میں ہونے والے انتخابات میں شرکت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس کے دوبارہ صدارتی امیدوار بننے کے بارے میں بھی نہیں سوچنا چاہیے ورنہ امریکہ کا وجود باقی نہیں رہے گا۔
پلوسی کا کہنا تھا اگر ٹرمپ جیت گیا تو پھر وائٹ ہاؤس تباہ کن لوگوں کے ہاتھ میں آجائے گا۔
یاد رہے کہ سابق امریکی صدر پر تین الزامات کے تحت عدالت میں مقدمہ چل رہا ہے، پہلے کیس میں غیر اخلاقی فلموں میں کام کرنے والا فاحشہ اداکارہ کو پیسے دے کر اپنے خلاف الزامات کے حوالے سے خاموش کرانے کا الزام، دوسرا خفیہ اسناد اور دستاویزات کو غیر قانونی طور پر اپنی تحویل میں رکھنے کا جرم اور تیسرا 2020ء کے انتخابات کے نتائج کو کینسل کرانے کی کوششوں کا مقدمہ شامل ہے۔
پلوسی کے اس بیان پر ٹرمپ نے کہا کہ پلوسی ایک شرور ساحرہ اور ایک بے عقل خاتون ہے جو جہنم کا ایندھن بنے گی۔

ٹیگس