ایران کے خلاف ظالمانہ اورغیر قانونی پابندیوں کا خاتمہ ہونا چاہئیے: روس
روس نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف پابنیاں ختم ہونی چاہئیں۔
اقوام متحدہ کے ویانا ہیڈ کوارٹر میں تعنیات روس کے مستقل مندوب میخائیل اولیانوف نے کہا ہے کہ ان کا ملک ایران کے خلاف ظالمانہ اور غیر قانونی پابندیوں کا خاتمہ چاہتا ہے۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ مذاکراتی وفود، تقریبا پانچ ماہ کے وقفے کے بعد ایک بار پھر ویانا میں جمع ہورہے ہیں اور ان کا ملک معاہدے کو حتمی شکل دینے کی غرض سے تعمیری بات چیت کے لئے پوری طرح آمادہ ہے۔
واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کا مذاکراتی وفد، چیف ایٹمی مذاکرات کار علی باقری کنی کی قیادت میں، جمعرات کو آسٹریا کے دارالحکومت ویانا پہنچ گیا جہاں وہ امریکہ کی ظالمانہ پابندیوں کے خاتمے کے لیے مذاکرات کے نئے دور میں حصہ لے گا۔
ایران کے چیف ایٹمی مذاکرات کار علی باقری کنی نے بدھ کی شب اپنے ایک ٹوئٹ میں مذاکرات کو آگے بڑھانے کے لیے ویانا روانگی کی خبردی تھی۔