Aug ۰۶, ۲۰۲۲ ۱۴:۴۶ Asia/Tehran
  • دہشت گردی کے خلاف مہم میں روس کا کردار بنیادی ہے، چین

چین کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف عالمی برادری کی مہم میں روس، بھرپور اور فعال کردار ادا کر رہا ہے۔

چین کی ترجمان وزارت خارجہ چون ینگ نے ایک پریس کانفرنس میں روس کو دہشت گردی کا حامی ملک متعارف کرائے جانے کے بارے میں امریکی سینیٹ کی درخواست پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس، دہشت گردی کے خلاف مہم میں بنیادی کردار ادا کر رہا ہے اور امریکہ کی جانب سے لگائے جانے والے الزام سے اس کا یہ کردار متاثر نہیں ہو سکتا۔

چین کی ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ یہ بات سب جانتے ہیں کہ امریکہ کسی بھی ملک پر کوئی بھی بے بنیاد اور جھوٹا الزام لگا سکتا ہے اور بے بنیاد الزامات عائد کرنا امریکہ کی عادت بن چکی ہے۔

واضح رہے کہ ستائیس جولائی کو امریکی سینیٹ نے ایک قرارداد پاس کر کے اپنے ملک کی وزارت خارجہ سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ روس کو باضابطہ طور پر دہشت گردی کے حامی ممالک کی فہرست میں شامل کرے۔

ٹیگس