Aug ۱۲, ۲۰۲۲ ۲۳:۵۹ Asia/Tehran
  • امریکہ میں سلمان رشدی پر حملہ

آیات  شیطانی کے بدنام زمانہ اور مرتد مصنف سلمان رشدی پر نیویارک میں حملہ ہوا ہے ۔

اے پی کے مطابق حملہ اس وقت ہوا جب وہ نیویارک میں ایک تقریر کرنے والے تھے ۔

 رپورٹر نے بتایا ہے کہ  ایک شخص نے تیزی سے اسٹیج پر حملہ کیا اور چاقو اور گھونسوں سے سلمان رشدی کو چوٹ پہنچائی جس سے وہ زمین پر گر پڑے ۔

          روئٹرز نے اپنے ذرائع کے حوالے سے سلمان رشدی پر حملے کے سلسلے میں لکھا ہے کہ ہمیں ہنگامی حالات کا سامنا ہے ۔ یہ حملہ نیویارک کے مقامی وقت کے مطابق گیارہ بجے صبح ہوا ہے ۔

رپورٹ کے مطابق سلمان رشدی کو اسپتال میں بھرتی کر دیا گيا ہے ۔

روئٹرز کے مطابق ، سلمان رشدی کی گردن پر چاقو لگا ہے تاہم وہ ابھی زندہ ہیں اور اسے اسپتال پہنچا دیا گيا ہے ۔

سلمان رشدی سے انٹرویو لینے والا شخص بھی زخمی ہوا ہے اور خبروں کے مطابق مشتبہ حملہ آور کو حراست میں لے لیا گیا ہے ۔

نیویارک کے میئر نے بتایا ہےکہ سلمان رشدی پر چاقو سے حملہ ہوا ہے لیکن وہ زندہ ہیں اور جلد ہی حملہ آور کی شناخت کا اعلان کیا جائے گا ۔

ڈیلی میل نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ سلمان رشدی کو دس پندہ بار چاقو مارا گيا جن میں سے ایک ، وار گردن پر لگا ہے ۔

سلمان رشدی کے مینجر نے بتایا ہے کہ سلمان رشدی کا آپریشن ہوا ہے ۔

 

ٹیگس