Aug ۱۵, ۲۰۲۲ ۱۶:۵۴ Asia/Tehran
  • یورپی یونین کی جانب سے روسی تیل کی درآمدات میں اضافہ

یورپی یونین کے جاری کئے جانے والے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ یورپی یونین نے جون کے مہینے میں اس سے قبل کے مہینے کے مقابلے میں روس سے تیل اور آئل مصنوعات زیادہ مقدار میں درآمد کی ہیں۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کے اعداد و شمار کے مرکز سے جاری ہونے والے اعداد و شمار سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ یورپی یونین کے رکن ملکوں نے جون کے مہینے میں لگ بھگ سات اعشاریہ تین ملین ٹن روسی تیل درآمد کیا ہے جس میں مئی  کے مہینے کے مقابلے میں صفر اعشاریہ چار فیصد اضافے کا پتہ چلتا ہے ۔ اس رپورٹ کے مطابق روسی آئل مصنوعات کی درآمدات بھی جون کے مہینے میں نو اعشاریہ سات فیصد اضافے کے ساتھ دو اعشاریہ چھے پانچ ملین ٹن تک پہنچ گئی ہے۔

روسی تیل اور آئل مصنوعات کی درآمدات میں یہ اضافہ ایسی حالت میں ہوا ہے کہ یورپی یونین نے دو ہزار تئیس سے روسی تیل کا بائیکاٹ کئے جانے کا اعلان کیا ہے۔

ٹیگس