Aug ۲۷, ۲۰۲۲ ۱۷:۱۵ Asia/Tehran
  • این پی ٹی کانفرنس کوئی نتیجہ دئے بغیر ختم ہو گئی

جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے این پی ٹی پر نظرثانی کی دسویں کانفرنس اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں ایک ماہ تک جاری رہنے کے بعد جمعے کو بغیر کسی سند و دستاویز کے ختم ہوگئی۔

این پی ٹی کی دسویں کانفرنس کی آخری نشست، جمعے کو کئی بار ملتوی کی گئی ۔ جب نشست منعقد ہوئی تو صدر جلسہ نے حتمی دستاویز کا مسودہ پیش کیا جس میں بعض نکات پر روس نے مخالفت کا اظہار کیا اور اس طرح یہ کانفرنس بغیر کسی دستاویز کے ختم ہوگئی ۔

این پی ٹی معاہدے پر نظرثانی کی یہ کانفرنس، سن ستر سے ہر پانچ سال بعد منعقد ہوتی رہی ہے تاہم دو سال قبل کورونا وبا کی بنا پر منعقد نہ ہو سکی اور اس سال دسویں کانفرنس منعقد ہوئی ۔ اس کانفرنس میں جوہری ترک اسلحہ، جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ اور جوہری توانائی کے پرامن استعمال جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس سے قبل اقوام متحدہ میں ایرانی مندوب نے غاصب صیہونی حکومت کے ایٹمی ہتھیاروں اور جوہری وار ہیڈز کا ذکر کرتے ہوئے مختلف ملکوں کی جانب سے اس سلسلے میں سخت اور ٹھوس موقف اختیار کئے جانے کا مطالبہ کیا۔

ٹیگس