داعش کے 100 دہشت گرد دریا میں ڈوب گئے
نائجیریا میں داعش کے 100 دہشت گرد دریا میں ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔
سحر نیوز/ دنیا: نائیجیریا میں 100 سے زیادہ داعش کے دہشت گرد جو پہلے بوکو حرام کے رکن تھے، اس ملک کی فوج سے فرار ہونے کی کوشش میں دریا میں ڈوب کر ہلاک ہو گئے۔
فارس نیوز ایجنسی کے مطابق، نائیجیریا کے فوجی اور مقامی ذرائع نے آج بروز منگل اطلاع دی ہے کہ گزشتہ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب اس ملک کے شمال مشرقی علاقے میں داعش کے 100 سے زائد دہشت گرد فوج کی گرفت سے سے فرار ہو گئے جو بعد میں دریا میں غرق ہوگئے۔
روزنامہ رشا ٹوڈے کے مطابق نائیجیریا کی فوج نے گزشتہ ہفتے سے دریائے "یزارام" کے اطراف کے علاقوں اور دیہاتوں کو دہشت گردوں سے پاک کرانے اور خالی کرانے کے لیے آپریشن شروع کر رکھا ہے۔ گزشتہ جمعرات کو دہشت گردوں کے ہیڈ کوارٹر پر فوجی حملے کے دوران انہوں نے خود کو پولیس کی گرفت سے بچانےکے لئے دریا میں چھلانگ لگا دی تھی تاہم ان میں سے کئی ڈوب کر ہلاک ہو گئے۔
نائیجیریا کے ذرائع کے مطابق، بورنو ریاست میں دریائے یازارام جماعت اہل السنۃ للدعوۃ والجہاد کے جو بوکو حرام کے نام سے مشہور ہے، دہشت گردوں کا مرکزی ہیڈکوارٹر سمجھا جاتا ہے، یہ ایک گروہ ہے جس نے 2016 میں داعش کے ہاتھوں پر بیعت کی اور اپنا نام بدل کر " مغربی افریقہ کی حکومت" رکھ دیا گیا۔
نائیجیرین فوج کے ایک اعلیٰ افسر نے بتایا کہ 100 سے زائد دہشت گرد دریا میں ڈوب گئے اور فوج نے ان کے ہیڈ کوارٹر کو ہوا اور زمین سے نشانہ بنایا اور انہیں بھاگنے پر مجبور کر دیا۔
فوجی افسر کے مطابق ان جھڑپوں میں نائجیرین فوج کے چار فوجی بھی مارے گئے تاہم نائجیریا کے وزیر دفاع بشیر صالحی ماگاشی نے صحافیوں کو انٹرویو دیتے ہوئے مزید معلومات فراہم کرنے سے انکار کیا اور صرف اتنا کہا کہ فوج نے گزشتہ ہفتے دہشت گردوں کے خلاف وسیع زمینی اور فضائی کارروائیاں کیں۔