Sep ۱۸, ۲۰۲۲ ۱۵:۴۱ Asia/Tehran
  • بائیڈن انتظامیہ نے ٹرمپ کے گھر سے برآمد ہونے والی اسناد کی تحقیقات کی درخواست دے دی

امریکہ کے محکمہ انصاف نے وفاقی عدالت سےٹرمپ کے گھر سے برآمد ہونے والی اسناد کی تحقیقات اورجائزہ لینے کے عدالتی حکم نامہ کےاجراء کی درخواست دی ہے۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے محکمہ انصاف نے وفاقی عدالت سےٹرمپ کے گھر سے برآمد ہونے والی اسناد کی تحقیقات اورجائزہ لینے کے عدالتی حکم نامہ کےاجراءکی درخواست دی ہے۔

ذرائع ابلاغ نے روئیٹرزنیوز ایجنسی کے حوالے سے خبر دی ہے کہ امریکہ کے محکمہ انصاف نے مرکزی وفاقی عدالت میں ایک درخواست دائر کی ہے جس میں انہوں نے وفاقی عدالت سے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گھر سے ایف بی آئی کے چھاپے کے دوران ملنی والی حساس اسناد کی تحقیات اورجائزہ لینے  کےلئے حکم نامہ جاری کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

امریکی محکمہ انصاف نے اعلان کیا ہے کہ وفاقی عدالت کو ٹرمپ کی رہائش گاہ سے حاصل کردہ خفیہ دستاویزات کی تحقیقات  کو روکنے کے لیے علاقائی عدالت کے حکم کو نظر انداز کرنا چاہیے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ امریکی محکمہ انصاف نے برآمدشدہ اسناد کی تحقیقات کےلئے ٹرمپ کے ساتھ تعلقات رکھنے والے جج ریمنڈ ڈیوی کی بجائے غیرجانبدار کسی تیسری پارٹی کا تعین کرنا چاہیے اورعدالت  سے اس درخواست پر جلد ازجلد فیصلہ کرنے کی درخواست کی ہے۔

امریکی محکمہ انصاف کے مطابق سابق صدر ٹرمپ کے گھر سے برآمد ہونے والی  اسناد میں سے بعض خفیہ ہیں اور ابھی تک ادارے ان کی تحقیقات کررہے ہیں۔

یاد رہے کہ امریکی ادارے ایف بی آئی نے ٹرمپ کے گھر پر چھاپا مار کر 11ہزار اسناد برآمد کی تھیں جن میں سے ایک سو اسناد خفیہ اور ناقابل رسائی اسناد بھی شامل ہیں۔عدالت اس بات کی تھقیق بھی کررہی ہے کہ ٹرمپ کے گھر سے  برآمد ہونے والی اسناد میں سے کیا بعض تفتیشی و تحقیق کے مرحلے سے غائب کر دی گئی ہیں!

 

ٹیگس