Aug ۱۳, ۲۰۲۲ ۱۰:۴۳ Asia/Tehran
  • ٹرمپ ایف بی آئی کے نشانے پر، گھر پر پھر چھاپہ، خفیہ دستاویزات بر آمد

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گھر پر پولیس کے چھاپے کا معاملہ نیا رخ اختیار کر گیا ہے۔

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کا کہنا ہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کے فلوریڈا میں واقع گھر پر ایف بی آئی کے چھاپے کے دوران تقریبا 20 بریف کیسوں میں ایسے دستویزات ملے کہ جن میں سے 11 خفیہ دستاویزات ہیں۔

اس رپورٹ کے مطابق ان دستاویزات میں راجر اسٹون کو نوازنے اور فرانس کے صدر میکرون کے حوالے سے معلومات پر مبنی ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ ایٹمی ہتھیاروں سے متعلق خفیہ دستاویزات کی اطلاع پر چھاپہ مارا گیا۔

اخبار کے مطابق ایف بی آئی کے پاس اطلاع تھی کہ سابق صدر ٹرمپ کے گھر پر ایٹمی مواد سے متعلق دستاویزات موجود ہیں تاہم وہ دستاویزات امریکی ایٹمی ہتھیاروں سے متعلق ہیں یا کسی اور ملک کے یہ واضح نہیں کیا گیا۔

ٹرمپ نے ایٹمی دستاویزات کی موجودگی کے دعوے کو جھانسا قرار دیتے ہوئے  اُسے عام کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ  پر الزام ہے کہ وہ وائٹ ہاؤس چھوڑتے وقت کچھ خفیہ دستاویزات اپنے ساتھ لے گئے تھے۔

ٹیگس