Sep ۲۱, ۲۰۲۲ ۰۰:۵۳ Asia/Tehran

برطانیہ کے نئے بادشاہ نے نسلی امتیاز کا مظاہرہ کیا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا : برطانیہ کے نئے بادشاہ بننے کے اعلان کے کچھ ہی دن بعد چارلز سوم نے نسلی امتیاز کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک سیاہ پوست شخص سے ہاتھ ملانے سے انکار کر دیا۔ 
آنجہانی ملکہ برطانیہ کے جنازے کا ایک نیا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں ان کے جانشین نظر آ رہے ہيں جو ہجوم میں ایک سیاہ فام شخص سے نسل پرستی کی بنیاد پر ہاتھ ملانے سے انکار کردیتے ہیں۔ 
فارس خبر رساں ایجنسی کے مطابق انگلینڈ کے نئے بادشاہ ’چارلس سوم‘ کی ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں وہ ایک سیاہ فام شخص سے مصافحہ کرنے سے انکار کرتے نظر آر ہے ہیں۔ 
ویڈیو میں بکنگھم پیلس کے باہر ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات میں شرکت کرنے والے ہجوم سے مصافحہ کرنے کے بعد، وہ نسلی طور پر ایک سیاہ فام افریقی شخص سے مصافحہ کرنے سے انکار کرتے ہیں اور اسے نظر انداز کرتے ہوئے دوسروں سے مصافحہ کرتے ہیں۔ 
برطانیہ کے نئے بادشاہ کی اس حرکت پر سوشل میڈیا صارفین نے رد عمل ظاہر کیا ہے۔ اس واقعے کی وجہ سے سوشل میڈیا پر ایک بحث شروع ہوگئی جس میں بہت سے لوگوں نے اسے ایک ضدی نسل پرست قرار دیا ہے، ان کے اس اقدام نے کینیا کے باشندوں کو بھی ناراض کیا ہے۔
اپنی والدہ ملکہ الزبتھ دوم کے انتقال کے بعد برطانیہ کے بادشاہ بننے والے چارلس سوم گزشتہ دنوں اپنے متعدد شگوفوں کی وجہ سے تنازع میں ہیں جبکہ انہوں نے بہت سے لوگوں کے لیے اپنے والد شہزادہ فلپ کی یاد کو تازہ کر دیا۔

ٹیگس