Oct ۰۲, ۲۰۲۲ ۱۸:۴۴ Asia/Tehran
  • برطانوی حکومت کی برطرفی کا مطالبہ

برطانیہ کے ہزاروں شہریوں نے ایک طومار پر دستخط کر کے برطانوی حکومت کو برطرف اور ملک میں عام انتخابات کرائے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

سابق وزیراعظم بوریس جانسن کے مستعفی ہونے کے بعد برطانیہ کی کنزرویٹو پارٹی نے اپنے اندرونی انتخابات کی بنیاد پر لیز ٹرس کو وزیراعظم کی حیثیت سے منتخب کیا۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے دو لاکھ سے زائد شہریوں نے ایک طومار پر دستخط کر کے اپنے ملک کی وزیراعظم لیز ٹرس سے عام انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ برطانوی عوام اپنے ملک کے مستقبل اور آئندہ حکومت کا انتخاب کر سکیں۔ یہ مطالبہ ایسی حالت میں کیا گیا ہے کہ برطانیہ میں زندگی بسر کرنے کے اخراجات بہت بڑھ گئے ہیں اور بیشتر ماہرین نے آئندہ سخت موسم سرما کے سلسلے میں خبردار کیا ہے جبکہ اس ملک میں ایندھن کی قیمتوں میں یکم اکتوبر سے تین گنا اضافہ ہو گیا ہے۔

ٹیگس