یوکرین، صدر کے آبائی شہر پر خودکش ڈرون سے حملہ
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i412086-یوکرین_صدر_کے_آبائی_شہر_پر_خودکش_ڈرون_سے_حملہ
روس کے خودکش ڈرون طیاروں نے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی کے آبائی شہر پر حملہ کیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۰۲, ۲۰۲۲ ۱۹:۲۱ Asia/Tehran
  • یوکرین، صدر کے آبائی شہر پر خودکش ڈرون سے حملہ

روس کے خودکش ڈرون طیاروں نے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی کے آبائی شہر پر حملہ کیا۔

سحر نیوز/ دنیا: روسی فوج نے یوکرین کے صدر کے آبائی شہر پر خودکش ڈرون طیاروں سے حملہ کر کے یوکرینی فورسز کو بہت زیادہ جانی و مالی نقصان پہنچایا۔

فارس خبر رساں ایجنسی کے مطابق روسی فوج نے اتوار کو یوکرین کے صدر کے آبائی شہر پر خودکش ڈرون طیاروں سے حملہ کیا۔

خبر رساں ادارے "ایسوسی ایٹڈ پریس" کے مطابق، جنوبی یوکرین کے علاقے "ڈنیپروپیٹروفسک" کے گورنر "ویلنٹین ریزنیچینکو" نے بتایا کہ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی کے آبائی شہر "کریوی ریہ" پر روسی خودکش ڈرون طیاروں سے حملہ کیا گیا۔  انہوں نے کہا کہ روسی ڈرون حملے سے لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔

دریں اثناء یوکرین کے حکام نے اتوار کو کہا کہ روس نے زاپوریزہیا شہر کو بھی نشانہ بنایا۔ یوکرین کی فوج نے اتوار کو اعلان کیا کہ اس نے جنوبی یوکرین میں روسی گولہ بارود کے ڈپو پر حملہ کیا جس میں کمانڈ پوسٹوں، گولہ بارود کے ڈپو اور دو S-300  ایئر ڈیفنس سسٹم کو نشانہ بنایا گیا۔