Oct ۰۳, ۲۰۲۲ ۱۷:۲۰ Asia/Tehran
  • جرمنی، توانائی کی بڑھتی قیمت کے نتیجے میں ہزاروں کاروباری مراکز دیوالیہ

جرمنی کے ہزاروں کاروباری مراکز توانائی کی بڑھتی قیمت کے نتیجے میں دیوالیہ ہو رہے ہیں۔

جرمن جریدے اشپیگل کے مطابق، جرمنی کے چھوٹے کاروباری مراکز کی یونین نے اعلان کیا ہے کہ بجلی اور گیس کی بڑھتی قیمتوں کی وجہ سے دیوالیہ ہونے کا خطرہ پندرہ ہزار سے زیادہ دکانداروں کے سر پر منڈلا رہا ہے۔  رپورٹ کے مطابق، چھوٹے کاروباری مراکز کی یونین نے جرمن وائس چانسلر اور وزیر اقتصاد رابرٹ ہابک کو ایک خط کے ذریعے انتباہ دیا ہے کہ توانائی کے بھیانک اخراجات  نے دکانداروں کے معاشی توازن کو بگاڑ دیا ہے اور ان کی زندگی اجیرن کردی ہے۔ 

واضح رہے کہ سن دو ہزار بائیس کے ابتدا سے لیکر اب تک جرمنی میں بجلی، گیس، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافے سے اخراجات میں ڈیڑھ سو فیصد تک اضافہ ہوگیا ہے۔

ٹیگس