Oct ۰۳, ۲۰۲۲ ۱۸:۳۹ Asia/Tehran
  • فرانس میں حجاب کی ترغیب

فرانس میں دیگر لڑکیوں کی حجاب سے متعلق ترغیب کے لئے باحجاب لڑکیوں کی جانب سے عمل میں لائے جانے والے اقدامات تیز ہو گئے ہیں۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق فرانس کی باحجاب جوان لڑکیاں ٹک ٹاک کا استعمال کرکے اسکولوں میں اسلامی حجاب کے ساتھ کلاس میں شرکت پر پابندی سے متعلق مسائل کو حل کئے جانے کی کوششوں کے ساتھ ساتھ فرانسیسی اسکولوں میں سن دو ہزار چار میں حجاب پر پابندی کے قانون کو نظر انداز کئے جانے کی زیادہ سے زیادہ ترغیب دلا رہی ہیں۔

فرانس کی باحجاب طالبات کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایسی پوسٹیں بھی ڈالی جا رہی ہیں جن میں تمام طالبات کو حجاب کے ساتھ کلاسوں میں شرکت کرنے اور یہاں تک کہ تعلیمی مراکز میں خفیہ طور پر نماز ادا کئے جانے کی ترغیب دلائی گئی ہے۔ جیساکہ فرانس کے وزیر تعلیم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نئے تعلیمی سال میں حجاب پر پابندی کے قانون کی خلاف ورزی میں خاصا اضافہ ہوا ہے اور باحجاب طالبات کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ چھتیس فیصد فرانسیسی اساتذہ اسکولوں میں طالبات کی جانب سے حجاب کئے جانے کے خلاف نہیں ہیں۔

ٹیگس