خارکف میں متعدد دھماکے
مشرقی یوکرین کا شہر خارکف، ہونے والے متعدد دھماکوں سے لرز اٹھا۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق شہر خارکف میں یہ دھماکے ہفتے کی صبح ایسی صورت میں ہوئے ہیں کہ روسی فوج نے اپنے حملوں کا سلسلہ روس سے ملحق ہونے والے علاقوں میں شروع کر دیا ہے۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق شہر خارکف میں یہ دھماکے ہفتے کی صبح ایسی صورت میں ہوئے ہیں کہ روسی فوج نے اپنے حملوں کا سلسلہ روس سے ملحقہ علاقوں میں شروع کر دیا ہے۔ ابھی تک ان دھماکوں میں ہونے والے ممکنہ نقصانات کی رپورٹیں نہیں ملی ہیں البتہ خارکف کے میئر ایہور ترخوف نے سوشل میڈیا کے ذریعے اطلاع دی ہے کہ ان دھماکوں کی وجہ مرکزی شہر پر کئے جانے والے میزائل حملے ہیں ۔
انھوں نے کہا کہ ان دھماکوں کے نتیجے میں ایک طبی مرکز اور ایک غیر رہائشی عمارت میں آگ لگ گئی ۔ اس سے قبل یوکرین کے چار علاقوں میں روس میں شامل کئے جانے کی دستاویزات پر روسی صدر پوتین کے دستخط کے چند گھنٹے بعد روس میں ضم کئے جانے والے دو علاقوں میں یوکرین کی فوج نے حملے کئےتھے ۔