Oct ۰۹, ۲۰۲۲ ۱۵:۱۳ Asia/Tehran
  • شمالی کوریا کے بیلسٹک میزائل کے تجربات جاری

جاپان نے اعلان کیا ہے کہ شمالی کوریا کے بیلسٹک میزائل کے تجربات جاری ہیں اور اس کے دو میزائل جاپان کے اقتصادی علاقے سے باہر گرے ہیں۔

اس سے قبل پریس ذرائع نے رپورٹ دی تھی کہ شمالی کوریا نے جاپان کے سمندر میں مشرقی علاقے کی طرف ایک بیلسٹک میزائل فائر کیا ہے۔ جاپان کے نائـب وزیر دفاع توشیرو اینو نے اتوار کے روز کہا کہ شمالی کوریا کے فائر کردہ میزائلوں نے ‎ساڑھے تین سو کلو میٹر کی مسافت کو سو کلو میٹر کی بلندی سے طے کیا۔ انھوں نے کہا کہ ان میزائلوں کوبحری آبدوزوں سے بھی فائر کیا جا سکتا ہے۔ 
واضح رہے کہ شمالی کوریا دو ہفتوں میں سات بیلسٹک میزائل فائر کر چکا ہے۔
رواں ہفتے شمالی کوریا نے درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کا تجربہ کیا تھا، میزائل کے جاپان کی حدود سے گزرنے پر جاپان نے شدید مذمت کی تھی۔

پیونگ یانگ نے اپنے اس اقدام کی وجہ علاقے میں امریکی فوجی مشقیں اور شمالی کوریا کی سلامتی کو لاحق خطرہ قرار دیا ہے۔

شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ جب تک اس کے خلاف امریکہ کی دشمنانہ پالیسیاں جاری ہیں وہ اپنی دفاعی توانائی کو مضبوط سے مضبوط تر کرتا رہے گا۔ 

ٹیگس