ایران کے لئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار اسرائیلی خاتون کی خودکشی
Aug ۱۵, ۲۰۲۲ ۰۸:۰۴ Asia/Tehran
غاصب ریاست اسرائیل ایران سے ہراساں ہو کر اپنے ہی شہریوں پر شک کرنے لگی، اسرائیل مکڑے کے جالے سے زیادہ کمزور ہے۔
کھسیانی بلی کھمبا نوچے، غاصب صیہونی ریاست کو اب اپنے ہی شہریوں پر شک ہونے لگا۔ جعلی ریاست اسرائیل کی عدالت نے 2022ء میں ایران کےلئے جاسوسی کرنے کے الزام میں اپنی 4 خاتون شہریوں پر فردجرم عائد کی تھی۔
غاصب ریاست نے ان عورتوں پر سوشل میڈیا فیس بک اور واٹس ایپ کے ذریعے سے حساس اسرائیلی مقامات اور مراکز کی تصاویر بنا کر ایک ایرانی شخص کو بھیجنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔
ملزمان اور ان کے خاندانوں پر بے پناہ دباؤ کی وجہ سے ان 4 عورتوں میں سے ایک نے اپنے گھر میں قید ہونے کے بعد خودکشی کی کوشش کی جسے بعد میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا اور اس کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔