Jul ۱۵, ۲۰۲۲ ۱۰:۱۶ Asia/Tehran
  • سعودی عرب نے اپنی فضائی حدود غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کے لئے کھول دیں

سعودی عرب نے آج صبح غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کی پروازوں کے لئے اپنی فضائی حدود کھولنے کا اعلان کر دیا ہے.

روئٹرز نیوز ایجنسی کے مطابق آج صبح سعودی عرب کے سیول ایویئیشن کے ادارے کی طرف سے یہ اعلان کیا گیا ہے کہ ریاض نے غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کی چین و ہندوستان جانے والی پروازوں کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے.

سعودی عرب نے یہ اقدام اس وقت اٹھایا جب گذشتہ شام جعلی صیہونی ریاست اسرائیل نے مصر کے زیر کنٹرول آبنائے تیران میں موجود دو جزیرے تیران و صنافیر کو سعودی عرب کے حوالے کرنے کا اعلان کیا ہے. سعودی عرب نے 1950 میں ان دو جزیروں کو مصر کے حوالے کیا تھا اور اب امریکی ثالثی میں مصر، سعودی عرب اور جعلی ریاست اسرائیل کے مابین سه فریقی مذاکرات کے بعد مذکورہ دونوں جزیرے سعودی عرب کو واپس کر دیے گئے ہیں.

درحقیقت یہ عمل غاصب صیہونی ریاست اور سعودی عرب کے مابین تعلقات کی بحالی کے لئے اٹھائے جانے والے ابتدائی اقدامات کا حصہ ہے. 

ٹیگس