Jul ۳۰, ۲۰۲۲ ۰۹:۵۲ Asia/Tehran
  • ایران کے بعد لبنان میں بھی اسرائیلی جاسوس گرفتار

ایران کے بعد لبنان میں بھی ایک اسرائیلی جاسوس کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

لبنان کے اخبار «الأخبار» کی رپورٹ کے مطابق اس مشکوک شخص کی گرفتاری اور اس سے پوچھ گچھ کے دوران معلوم ہوا کہ وہ سوشل میڈیا اور واٹس ایپ کے ذریعے اسرائیل کے جاسوسی کے نیٹ ورک کا حصہ بن گیا اور اس کے ساتھ تعاون کرنے لگا۔

27 جون کو بھی لبنان کی سکیورٹی فورسز نے «العرقوب» کے علاقے سے اسرائیل کیلئے جاسوسی کرنے کے الزام میں کئی افراد کو گرفتار کیا تھا۔

واضح رہے کہ ایران کے محکمۂ انٹیلی جنس نے بھی  23 جولائی کو صیہونی جاسوس تنظیم کے ایجنٹوں اور آپریشنل  نیٹ ورک کے عناصر کو ہر قسم کے تخریبکارانہ اقدام سے پہلے انہیں گرفتار کر لیا تھا۔ یہ عناصر ایران میں دہشتگردانہ کارروائیوں کیلئے بھیجے گئے تھے اور ایک ہمسایہ ملک کے ذریعے  موساد کی جاسوس اور دہشتگرد تنظیم کے ایجنٹوں سے رابطے میں تھے اور عراقی کردستان کے ذریعے ایران میں داخل ہوئے تھے۔ یہ افراد جدید ترین آپریشنل اور مواصلاتی آلات اور انتہائی طاقتور دھماکہ خیز مواد سے لیس تھے۔

ٹیگس