Oct ۱۹, ۲۰۲۲ ۲۲:۵۵ Asia/Tehran
  • میانمار کی سب سے بڑے جیل میں دھماکہ، متعدد ہلاک اور زخمی

میانمار کی سب سے بڑی جیل میں ہونے والے دھماکے میں کم از کم آٹھ لوگ ہلاک اور تیرہ دیگر زخمی ہوگئےہیں

سحر نیوز/ دنیا:میانمار ناؤ ویب سائٹ کے مطابق، دھماکہ بدھ کی صبح جیل کے اندر واقع ایک دفتر میں ہوا جس کے نتیجے میں جیل کے تین عہدے دار اور باہر سے آئے پانچ لوگ ہلاک ہوگئے۔

یہ واقعہ رنگون شہر کے انسین عقوبت خانے میں پیش آیا ہے۔

دھماکے کی وجوہات کے بارے میں اب تک کسی بھی قسم کی معلومات فراہم نہیں کی گئی ہے۔

باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ دھماکے میں جیل کے چند کارکن اور مزدور بری طرح زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ انسین جیل  میانمار کی سب سے بدنام جیل ہے جہاں گذشتہ سال کی فوجی بغاوت کے بعد سیاسی قیدیوں کو رکھا جاتا ہے ۔ 

ٹیگس