میانمار میں کنسرٹ پر فضائی حملہ، 120 افراد ہلاک و زخمی
میانمار میں کنسرٹ پر فضائی حملے میں 50 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 70 زخمی ہو ئے ہیں۔
سحر نیوز/ دنیا:غیرملکی میڈیا کے مطابق میانمار کی شمالی ریاست میں منعقد کنسرٹ پر 3 فوجی طیاروں نے حملہ کیا، کسنرٹ اقلیتی مزاحمتی گروپ کیچن کی جانب سے منعقد کیا گیا تھا، حملے کے نتیجے میں 50 افراد ہلاک ہوگئے۔ جبکہ بعض دیگر ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد 60 ہے۔
حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں میوزیشنز اور گلوکار بھی شامل ہیں، کیچن گروپ حکومت کے خلاف حقوق کے لئے مزاحمتی تحریک چلا رہا ہے، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق موسیقی کے پروگرام (کنسرٹ) پر یہ فضائی حملے علیحدگی پسند تنظیم کی سالانہ تقریب پر کئے گئے
نیوز ایجنسی کے مطابق فضائی حملے کے حوالے سے میانمار کی فوج نے ابھی کوئی تبصرہ نہیں کیا۔
یاد رہے کہ میانمار میں فروری میں فوجی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد یہ سب سے بڑا حملہ ہے۔