Oct ۲۶, ۲۰۲۲ ۱۶:۰۵ Asia/Tehran
  • اسرائیلی جارحیت پر اقوام متحدہ کی خاموشی قابل قبول نہیں، روس

روس نے شام کے خلاف اسرائیلی حملوں پر اقوام متحدہ کی خاموشی پر نکتہ چینی کی ہے۔

سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں روس کے مستقل مندوب دی متری پولیانسکی نے شام پراسرائیلی حملوں کی مذمت کی۔
انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں سیکریٹری جنرل کی خاموشی ناقابل قبول ہے اس لئے کہ اسرائیلی حملے شام میں عدم استحکام کی بڑی وجہ شمار ہوتے ہیں۔
 اقوام متحدہ میں روس کے مستقل مندوب کا کہنا تھا کہ اسرائیل پوری منصوبہ بندی کے ساتھ، شام اور اس کے ہمسایہ عرب ملکوں کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہو‏ئے، شہری اہداف کو نشانہ بنا رہا ہے۔
اسرائیل کافی عرصے سے فضائی حدود کی خلاف ورز کرتے ہوئے شام پر حملے کر رہا ہے  اور دمشق حکومت کے احتجاج اور اعتراض کے باوجود اقوام متحدہ کی جانب سے کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا جارہا۔

ٹیگس