Nov ۰۶, ۲۰۲۲ ۱۷:۲۰ Asia/Tehran
  • چین کے نئے کروز میزائل کی رونمائی

چین نے اپنے نئے کروز میزائل کی رونمائی کر دی ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: چین کی فوج نے اپنے نئے کروز میزائل  AKF98A کی رونمائی کی ہے جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ اینٹی راڈار صلاحیت کا حامل ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایسے وقت میں جب 8 سے 13 نومبر تک چائنا ایئر نمائش کی تاریخ قریب آرہی ہے، چین کی پیپلز لبریشن آرمی نے ایک اینٹی راڈار کروز میزائل کی رونمائی کر دی ہے جسے AKF98A کہا جاتا ہے۔ یہ میزائل فضا سے زمین پر فائر کیا جاتا ہے۔

عربک ڈیفنس ویب سائٹ کے مطابق تقریباً پانچ میٹر کے اس نئی قسم کے کروز میزائل کو JH-7A2 فائٹر پر نصب کیا جانا ہے اور اسے زمینی ٹارگیٹ کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

ایسا لگتا ہے کہ چین نے یہ میزائل امریکہ کے JASSM اور یورپ کے SCALP اور Storm Shadow میزائلوں کے جواب میں ڈیزائن کیا ہے۔

اس میزائل کے ساتھ ہی چینی فوج نے YJ-1000 نامی تباہ کن بم کی رونمائی بھی کی ہے جس کا وزن ایک ٹن ہے اور اسے فائٹر جیٹ پر نصب کیا گیا ہے۔

ٹیگس