امریکہ: انتخابات میں ڈیمو کریٹس کو سینیٹ میں اکثریت حاصل ہو گئی
Nov ۱۳, ۲۰۲۲ ۱۰:۵۲ Asia/Tehran
امریکا کے وسط مدتی انتخابات میں حکمران جماعت ڈیمو کریٹس کو سینیٹ میں ایک نشست سے برتری حاصل ہو گئی۔
سحر نیوز/دنیا: ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق کٹرین کورتِز ماستو نے نیواڈا کے سابق اٹارنی جنرل ایڈم لاکسالٹ کو شکست دے دی، اس طرح حکمران جماعت ڈیمو کریٹس کو سینیٹ میں ایک نشست سے برتری حاصل ہو گئی اور اس وقت سینیٹ میں ڈیمو کریٹس کو 50 اور رپبلکنز کو 49 نشستوں پر کامیابی حاصل ہوئی ہے۔
جارجیا کی سینیٹ کی نشست کا مقابلہ ابھی باقی ہے جس کے لیے آئندہ ماہ 6 دسمبر کو ووٹنگ ہو گی۔
دوسری جانب ایوان نمائندگان کے اب تک سامنے آنے والے نتائج کے مطابق رپبلکنز کو 211 اور ڈیمو کریٹس کو 204 نشتیں ملی ہیں۔
سامنے آنے والے نتائج کے بعد امریکی صدر جوبائیڈن کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ امریکی الیکشن کے نتائج پر بہت اچھا محسوس کر رہا ہوں۔