اسرائیل کے پانچ شہر تاریکی میں کیوں ڈوب گئے؟
Nov ۱۸, ۲۰۲۲ ۱۸:۱۴ Asia/Tehran
اسرائیل نامی غاصب صیہونی ریاست کے پانچ بڑے شہروں کے تاریکی میں ڈوب جانے کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔
میڈیا رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ ہازون اور گدرا سمیت اسرائیل کے پانچ بڑے شہر، بجلی کے طویل بریک ڈاؤن کی وجہ سے تاریکی میں ڈوب گئے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ محکمہ بجلی کی جانب سے اس ناگہانی اور طویل بریک ڈاؤن کی قابل قبول وجہ بھی بیان نہیں کی جارہی۔
کچھ عرصہ پہلے صیہونی ریاست کے شہر یاونہ میں بجلی کے تعطل کا عجیب واقعہ پیش آیا تھا اور یہ شہر مسلسل کئی روز تک تاریکی میں ڈوبا رہا ۔ اس واقعے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے یاونہ کو روحوں کا شہر قرار دیا تھا۔