Nov ۲۰, ۲۰۲۲ ۱۸:۰۲ Asia/Tehran
  • دفاعی چیمپئن فرانس کو بڑا دھچکا

قطر میں فیفا ورلڈکپ دو ہزار بائیس شروع ہونے سے ایک دن قبل دفاعی چیمپئن فرانس کو بڑا دھچکا لگا ہے۔

رپورٹوں کے مطابق قطر میں فیفا ورلڈکپ دو ہزار بائیس شروع ہونے سے ایک دن قبل دفاعی چیمپئن فرانس کے معروف اسٹرائیکر کریم بنزما کو ٹریننگ کے دوران چوٹ لگ گئی ۔ ان کی انجری کی تصدیق کردی گئی ہے اور بعض رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ وہ فٹبال ورلڈکپ دو ہزار بائیس میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔
فرانسیسی فٹبال ٹیم کے کوچ نے کریم بنزما کے ورلڈکپ کھیلنے سے محرومی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس سے بہت افسردہ ہیں کیونکہ کریم بنزما نے اس ورلڈکپ کو اپنا اہم مقصد بنا رکھا تھا۔
یاد رہے کہ کریم بنزما چھے سال بعد گزشتہ سال فرانس کی ٹیم میں واپس آئے تھے جس کے بعد انھوں نے سولہ میچوں میں دس گول کئے ۔
کریم بنزما نے دو ہزار چودہ کے ورلڈکپ میں فرانس کی طرف سے سب سے زیادہ گول کئے تھے ۔ انھوں نے گزشتہ ورلڈکپ میں حصہ نہیں لیا تھا۔

ٹیگس