Oct ۰۵, ۲۰۲۳ ۱۶:۱۶ Asia/Tehran
  • فٹبال ورلڈکپ 2030 کے میزبان ملکوں کا انتخاب

فیفا کونسل کے فیصلے کے مطابق 2030 کے ورلڈ کپ کے مقابلے، ایک سوسالہ جشن تاسیس کی مناسبت سے، تین براعظموں کے چھے ملکوں میں ہوں گے۔

سحر نیوز/ دنیا: فیفا نے اعلان کیا ہے کہ 2030 کے ورلڈکپ کی میزبانی کے لئے، مراکش پرتگال اور اسپین کی درخواستیں قبول کرلی گئی ہیں اور تینوں ملکوں میں مقابلے ہوں گے، لیکن یہ موافقت مشروط ہے۔

فیفا کونسل نے کہا ہے کہ ان تینوں ملکوں نے اگر میزبانی کے لئے اپنی نامزدگی کے تمام مراحل پورے کرلئے تو 2024 کی فیفا کی جنرل باڈی کے اجلاس میں سرکاری طور پر ورلڈکپ 2030 کے میزبان کی حیثیت سے ان کے ناموں کا اعلان کیا جائے گا۔

فیفا کونسل کے اجلاس میں اس بات کی بھی موافقت کی گئی ہے کہ سوسالہ یوم تاسیس کا جشن یورو گوئے کے دارالحکومت مونٹے ویڈیو میں جہاں پہلا ورلڈ کپ ہوا تھا، منعقد ہوگا۔

فیفا کونسل کے فیصلے کے مطابق ورلڈکپ 2030 کے پہلے تین افتتاحی کھیل بالترتیب، یوروگوئے، ارجنٹینا، اور پیرا گوئے میں ہوں گے ۔

فیفا کونسل نے اس اجلاس میں اسی طرح 2034 کے ورلڈ کپ کی میزبانی کے لئے نامزدگی کے آغاز کا اعلان کیا اور ایشیا و پیسیفک فٹبال کنفیڈریشن کے رکن ملکوں سے درخواست کی کہ فیفا ورلڈ کپ 2034 کی بہترین میزبانی کی شرائط کے تعلق تجاویز پیش کریں۔

 

ٹیگس