قطر ایشین کپ کی قرعہ اندازی مکمل، ایران، امارات، فلسطین اور ہانگ کانگ ایک گروپ میں
اے ایف سی فٹبال کپ کی قرعہ اندازی کا مرحلہ قطر میں مکمل ہوگیا۔
سحر نیوز/ ایران: قرعہ اندازی کے تحت ایشیا کی چوبیس فٹبال ٹیمیں چار چار کے چھے گروپس میں مد مقابل آئیں گی ۔ ایران کی ٹیم گروپ سی کے تحت پہلے مرحلے میں متحدہ عرب امارات، فلسطین اور ہانگ کانگ کے ساتھ کھیلے گی۔
گروپ اے میں قطر، چین، تاجیکستان اور لبنان، گروپ بی میں آسٹریلیا، ازبکستان، شام اور ہندوستان، گروپ ڈی میں جاپان انڈونیشیا، عراق اور ویتنام، گروپ ای میں جنوبی کوریا، ملائیشیا، اردن اور بحرین اور گروپ ایف میں سعودی عرب، تھائی لینڈ، کرغیزستان اور عمان کا نام دیکھا جا سکتا ہے۔
کورونا وبا کے پھیلنے کے بعد چین، اے ایف سی ایشین فٹبال کپ سن دو ہزار تیئیس کی میزبانی سے دستبردار ہوگیا جس کے بعد قطر کو ان مقابلوں کی میزبانی دے دی گئی۔
یہ مقابلے بارہ جنوری سے لیکر دس فروری سن دو ہزار چوبیس تک منعقد ہوں گے۔