قطر ورلڈکپ، جاپان نے جرمنی کو دو گول سے ہرادیا
Nov ۲۳, ۲۰۲۲ ۱۹:۱۱ Asia/Tehran
قطر میں جاری عالمی کپ فٹبال کے چوتھے روز مراکش اور کرویشیا کا میچ برابری پرختم ہوا جبکہ ایک اور میچ میں سنسی خیز مقابلے کے دوران جاپان نے جرمنی کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرا دیا۔
فٹبال کےعالمی کپ کے چوتھے روز مراکش اور کروشیا کے درمیان میچ کھیلا گیا، یہ میچ برابری پر ختم ہوا اور دونوں ٹیموں کی جانب سے کوئی گول نہیں کیا جا سکا جس کی بنا پر میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا البتہ دونوں ہی ٹیموں نے ایک دوسرے پر دباؤ ڈالنے اور گول کر کے برتری حاصل کرنے کی کوشش کی مقابلہ دلچسپ تاہم برابری پر منتج ہوا۔
قطر ورلڈکپ گروپ ای کا پہلا میچ جرمنی اور جاپان کے درمیان کھیلا گیا اور پہلا گول جرمنی نے بٹورا ، مگر کھیل کے دوسرے ہاف میں جاپانیوں نے نہ صرف حساب برابر کردیا بلکہ دوسرا گول کرکے جرمنی کو دو ایک سے شکست دے دی۔