لندن بھیانک دھماکے سے لرز اٹھا
لندن کے شمالی مضافات میں دھماکے کی بھیانک آواز سنائی دی ہے۔ عینی شاہدوں کے مطابق اس کے بعد آسمان دھوئیں سے بھرگیا۔
سحر نیوز دنیا: رپورٹ کے مطابق یہ دھماکہ ازلنگٹن علاقے کے قریب ہوا ہے اور بہت سے لوگوں نے کہا ہے کہ دھماکے کے موقع پر تیز روشنی بھی دیکھی گئی ۔ بعض افراد کا کہنا ہے کہ جیسے بجلی گری ہو لیکن علاقے کے رہنے والوں کا کہنا ہے کہ دھماکے کی آواز ایسی کسی بھی چیز سے کہیں زیادہ اونچی تھی۔
لندن کے محکمہ پولیس نے کہا ہے کہ متعدد ایسی فون کال موصول ہوئی ہیں جس میں اسٹاک نیوونگٹن، ازلنگٹن اور لندن کے دیگر علاقوں میں بہت ہی بڑے دھماکے کی آواز سنائی دی ہے۔
لندن فائربریگیڈ کے ایک ترجمان نے بھی بتایا ہے کہ اس واقعے کی مختلف وجوہات پیش کی جا رہی ہیں من جملہ شہاب ثاقب کا ٹکرانا۔ باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ دھماکے کے بعد پورے لندن شہر میں عجیب سی بو بھی پھیل چکی ہے۔ بعض شہریوں نے پریشانی ظاہر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اس دھماکے کے بعد، انٹرنیٹ خدمات کٹ گئیں اور بجلی سے چلنے والے وسائل بند ہوگئے یا پھر جل گئے۔
برطانوی انتظامیہ نے اس بارے میں تفصیلات پیش کرنے سے گریز کیا ہے جس سے اس واقعے کی نوعیت اور حقیقت کے بارے میں شکوک و شبہات میں اضافہ ہو رہا ہے۔