ورلڈ کپ نے ثابت کردیا کہ لوگ ہم سے نفرت کرتے ہیں: اسرائیلی فٹبال فیڈریشن
قطر ورلڈ کپ نے ثابت کردیا کہ دنیا صیہونی حکومت سے نفرت کرتی ہے۔
سحر نیوز/ دنیا: اس بات کا اعلان صیہونی حکومت کے فٹبال فیڈریشن نے اس وقت کیا جب عبری زبان رپورٹروں اور صحافیوں کو قطر میں بقول ان کے ناخوشگوار واقعات کا سامنا کرنا پڑا۔
صیہونی حکومت کے فٹبال فیڈریشن کے سربراہ اورن حسون نے کہا کہ مجھ پر ثابت ہوگیا کہ اسرائیلیوں کو قطر میں ذرہ برابر مقبولیت حاصل نہیں ہے۔
واضح رہے کہ عرب ممالک کے شہریوں نے ورلڈ کپ مقابلے دیکھنے کے لئے پہنچے صیہونی شائقین اور رپورٹروں کا بائیکاٹ کیا ہوا ہے۔
اورن حسون نے کہا کہ قطر ورلڈ کپ کا تجربہ بہت ہی برا رہا اور ہم نے دیکھ لیا کہ اسرائیلی رپورٹروں کے ساتھ کیسا سلوک کیا گیا۔
عبری زبان ذرائع ابلاغ نے عوام کی جانب سے منفی ردعمل پر اپنی ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس بات کی امید تھی کہ اس سفر کے ذریعے اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کا راستہ ہموار ہوجائے گا تاہم اس سلسلے کی تمام امیدوں پر پانی پھر گیا۔
صیہونی اخبار اسرائیل ہیوم نے بھی اس سے قبل اپنے ایک مضمون میں کہا تھا کہ قطر ورلڈ کپ نے صیہونیوں کے سامنے ایک دردناک حقیقت کا پردہ فاش کردیا؛ اس مضمون میں لکھا ہے کہ صیہونیوں نے علاقے کے عرب زبان شائقین کے دلوں میں موجود اسرائیل کی جانب نفرت، صیہونیوں کو الگ تھلگ کرنے اور انہیں دھتکارے جانے کے تجربے کو قریب سے محسوس کیا۔