Dec ۰۴, ۲۰۲۲ ۱۶:۱۰ Asia/Tehran
  • صیہونی صدر کے دورۂ بحرین کے موقع پر تل ابیب ایئرپورٹ کی چیک پوسٹ پر حملہ

صیہونی حکومت کے صدر کے پہلے دورۂ بحرین کے موقع پر، تل ابیب کے بین الاقوامی ایئرپورٹ کی سیکورٹی داؤ پر لگ گئی۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: سنیچر اور اتوار کی درمیانی شب تل ابیب میں بین گوریون ایئرپورٹ پر سیکورٹی کا یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب صیہونی حکومت کے صدر بحرین کے دورے پر روانہ ہونے والے تھے ۔
خبروں کے مطابق ایک گاڑی کے ڈرائیور نے ٹرمینل کے قریب اپنی گاڑی کی رفتار تیز کرکے وہاں پر موجود چیک پوائنٹ سے ٹکرا دیا جس کے بعد ایئرپورٹ میں بھگدڑ مچ گئی اور وہاں پر موجود مسافروں کو فوری طور پر پناہ لینے کی ہدایت دی گئی۔ اس سلسلے میں ٹرمینل کے اندر کا ایک فوٹیج بھی منظر عام پر آیا ہے۔ 
دوسری جانب صیہونی حکومت کے صدر اسحاق ہرتزوگ کے دورہ منامہ پر بحرینی عوام میں غم و غصہ پھیلتا جا رہا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق، بحرینی عوام لگاتار کئی دن سے سڑکوں پر نکل کر اس دورے کی مخالفت کر رہے ہیں جو کہ آل خلیفہ کی حکومت کی دعوت پر انجام دیا گیا ہے۔ 
صیہونی ذرائع ابلاغ نے بھی بتایا ہے کہ عوامی مخالفتوں میں شدت آنے کی بنا پر، غاصب اسرائیل کی خفیہ ایجنسی شاباک نے سیکورٹی انتظامات بڑھا دیئے ہیں۔ 
عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین کے سینیئر رہنما احمد خریس نے ایران پریس کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ صیہونی صدر کا دورہ بحرین اس بات کی علامت ہے کہ بحرینی عوام کی مخالفت کے باوجود، آل خلیفہ نظام، ملت فلسطین کے ساتھ غداری اور صیہونیوں سے تعلقات بحال کرنے کے دلدل میں ڈوبتا جا رہا ہے۔

ٹیگس