Dec ۰۵, ۲۰۲۲ ۱۵:۲۴ Asia/Tehran
  • فیفا ورلڈ کپ میں امباپے کا نیا ریکارڈ

فرانس کے مشہور کھلاڑی امباپے نے قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ فٹبال کے مقابلوں میں ایک اور ریکارڈ قائم کرلیا۔

سحر نیوز/ دنیا: فرانسیسی اسٹرائیکر کیلیان امباپے نے  پندرہ دن کے اندر ایک شاندار ریکارڈ قائم کرتے ہوئے ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ گول کردیئے۔ چوبیس سالہ کیلیان امباپے نے گذشتہ رات پولینڈ کے خلاف دو گول کر کے اپنا ریکارڈ پانچ تک پہنچا دیا جو کہ رواں دور کے ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ ہے۔ 

اس وقت تک ارجنٹینا کے لیونل مسی، اسپین کے موراتا، انگلینڈ کے ریشفورڈ، ایکواڈور کے والنسیا اور ہالینڈ کے گاکپو نے تین گول کئے ہیں ۔ والنسیا کے علاوہ جن کی ٹیم ایکواڈور، گھر جا چکی ہے، باقی کھلاڑیوں کے توسط سے امباپے کا ریکارڈ توڑجانے کا امکان موجود ہے۔

ٹیگس