Dec ۰۶, ۲۰۲۲ ۱۵:۰۴ Asia/Tehran
  • برازیل سے شکست کے بعد جنوبی کوریا کے کوچ نے استعفیٰ دے دیا

جنوبی کوریا کے کوچ نے برازیل سے چار ایک کی بھاری شکست کے بعد، اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

سحر نیوز/ دنیا: پری کوارٹر فائنل کے گذشتہ رات کے دوسرے میچ میں جنوبی کوریا کو برازیل کے مقابلے میں بری طرح شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد کورین ٹیم کے کوچ پاؤلو بینیتّو نے میچ ختم ہوتے ہی ٹیم کے کوچ کی حیثیت سے کنارہ کشی کا اعلان کردیا۔ 
پرتگال سے تعلق رکھنے والے بینیتّو نے میچ کے بعد ہونے والی پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ انہوں نے جنوبی کوریا کی قومی ٹیم کے کھلاڑیوں اور فٹبال فیڈریشن کواپنے فیصلے سے آگاہ کردیا ہے۔ پاؤلو بینیتّو نے کہا کہ انہوں نے یہ فیصلہ ستمبر کے مہینے میں ہی کرلیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ میرا یہ فیصلہ اٹل ہے۔

قابل ذکر ہے کہ بینیتّو سن دو ہزار اٹھارہ سے جنوبی کوریا کی قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کے طور پر فرائض انجام دے رہے تھے۔ 
ان کی نگرانی میں جنوبی کوریا نے ستاون میچ کھیلے جن میں سے پینتیس میں کامیابی حاصل کی۔ 

ٹیگس