Dec ۰۷, ۲۰۲۲ ۰۸:۵۱ Asia/Tehran
  • اسپین کو اپ سیٹ اور سوئٹزرلینڈ کوعبرتناک شکست

فیفا فٹبال ورلڈ کپ کے پری کوارٹر فائنل میں اسپین کو اپ سیٹ اور سوئٹزرلینڈ کوعبرتناک شکست سے دوچار ہونا پڑا ۔

سحر نیوز/ کھیل: دوحا کے ایجوکیشن سٹی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایونٹ کے ساتویں پری کوارٹر فائنل میں بڑا اپ سیٹ ہوگیا۔ مراکش نے اسپین کو شکست دے کر تاریخ میں پہلی بار ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

پری کوارٹر فائنل میں مراکش نے اسپین کو پنالٹی شوٹ آؤٹ پر شکست دی۔

مراکش نے اسپین کو پنالٹی ککس پر 0-3 سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا اور خود کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔

اس فتح میں مراکش کے گول کیپر یاسین بونو کا نمایاں کردار رہا، جنہوں نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا اور اسپین کی 3 پنالٹی ککس روک لیں۔

فیفا ورلڈ کپ 2022 کے دوسرے اہم میچ میں پرتگال نے سوئٹزرلینڈ کو ایک کے مقابلے میں 6 گول سے عبرتناک شکست دیکر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔

کپتان رونالڈو کے بغیر ہی میدان میں اترنے والی پرتگال کی ٹیم نے اپنے حریف کی ایک بھی نہ چلنے دی، پرتگال کے کھلاڑیوں نے پورے میچ میں سوئٹزرلینڈ پر دباؤ برقرار رکھا۔

پرتگال کے کھلاڑی گونکالو راموس نے ورلڈکپ کی پہلی ہیٹ ٹرک اسکور کرکے اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

ٹیگس