Dec ۰۷, ۲۰۲۲ ۲۲:۲۰ Asia/Tehran
  • دوسرے ممالک میں مداخلت کرنے والے جرمنی میں بغاوت کی سازش ناکام+ تصاویر

جرمن پراسیکیوٹر کے دفتر نے خبر دی ہے کہ اس ملک میں ایک انتہا پسند گروہ جرمن شہروں میں پرتشدد طریقے سے جمہوری اداروں کا تختہ الٹنے اور اس ملک میں ایک فوجی عبوری حکومت قائم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: جرمن پولیس نے پرتشدد بغاوت کے ذریعے ملکی حکومت کا تختہ الٹنے کی منصوبہ بندی کرنے والے 25 شدت پسندوں کو گرفتار کر لیا۔

فنانشل ٹائمز کے مطابق، یہ گرفتاریاں پورے جرمنی میں چھاپوں کے دوران انجام پائی ہیں جن میں 130 سے ​​زائد مقامات کی تلاشی لی گئی۔ یہ جرمنی کی جانب سے انتہا پسندوں کے خلاف شروع کیا جانے والا اب تک کا سب سے بڑا پولیس آپریشن ہے۔

جرمن فیڈرل پراسیکیوٹر کے دفتر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ گرفتار افراد جن میں اس سازش کے دو رہنما بھی شامل ہیں، ان پر شبہ ہے کہ وہ کسی ملکی دہشت گرد تنظیم کے رکن یا حامی ہیں۔ یہ گروپ نومبر 2021 میں قائم کیا گیا تھا۔

تفتیش کاروں نے ایک فوجی کو بھی گرفتار کیا ہے جو جرمن اسپیشل فورسز یونٹ کا رکن ہے۔ اس گروپ کے ارکان سازشی نظریات سے متاثر تھے اور ریشورگر سے وابستہ تھے، جو کہ ایک انتہائی دائیں بازو کی تحریک ہے جو وفاقی جمہوریہ جرمنی کے انتظامیہ کو کو تسلیم نہیں کرتی۔

 جرمن پراسیکیوٹر کے دفتر نے کہا کہ اس گروپ نے جرمن شہروں میں پرتشدد طریقے سے جمہوری اداروں کا تختہ الٹنے اور ایک عبوری فوجی حکومت قائم کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔

ٹیگس