پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے والے صدر اپنا عہدہ کھو بیٹھے
Dec ۰۸, ۲۰۲۲ ۰۸:۴۹ Asia/Tehran
لاطینی امریکہ کے ملک پیرو کے صدر پیڈرو کاستیلو کے خلاف مواخذے کی تحریک کامیاب ہو گئی۔
سحر نیوز/دنیا: پیرو کے صدر پیڈرو کاستیلو کامیاب مواخذے کے بعد عہدے سے فارغ ہو گئے۔ جبکہ بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے انھیں گرفتار کر لیا ہے۔
اس سے قبل پیڈرو کاستیلو نے بطور صدر کانگریس کو تحلیل کرنے کا اعلان کیا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کانگریس نے صدر کا اعلان نظر انداز کر کے مواخذے پر ووٹنگ کرائی۔
پیڈرو کاستیلو کے بطور صدر فارغ ہونے کے بعد پیرو کی نائب صدر دینا بولوارتے نے بطور صدر حلف لے لیا ہے۔
واضح رہے کہ پیڈرو کاستیلو گزشتہ سال جولائی میں پیرو کے صدر منتخب ہوئے تھے، اُس وقت وہ اسکول کے استاد تھے اور ان کے دوستوں اور اہلخانہ کے خلاف بد عنوانی کے 6 مقدمات درج کئے گئے تھے۔