Dec ۱۰, ۲۰۲۲ ۱۵:۳۰ Asia/Tehran
  • برطانیہ؛ معاشی بحران عروج پر، ڈاک محکمے نے بھی ہڑتال کا اعلان کیا

برطانیہ کے ڈاک کے محکمے، سی ڈبلیو یو نے ملک گیر ہڑتال کا اعلان کردیا ہے۔

سحرنیوز/دنیا: رپورٹ کے مطابق اس چھے روزے ہڑتال میں ڈاک محکمے کے مختلف شعبے من جملہ خطوط اور بستوں کی ترسیل کا شعبہ اور انتظامی مراکز شامل ہیں۔ پوسٹ آفس کے شعبے میں سرگرم کارکنوں نے تنخواہ اور معاوضے میں اضافے اور کام کے بہتر ماحول کا مطالبہ کیا ہے۔ 
ہڑتال کی پہلی تاریخ نو دسمبر کو تھی اور گیارہ، چودہ، پندرہ، تیئیس اور چوبیس دسمبر کو بھی ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے۔ رواں سال کی ابتدا میں بھی ڈاک محکمے کے کارکنوں کی یونین نے ہڑتال کیا تھا۔
قابل ذکر ہے کہ گذشتہ چند مہینوں کے دوران برطانیہ میں ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمت نے ضروری اشیا کی قیمتوں کو بڑھا دیا ہے جس سے عوام کی تشویش میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

ٹیگس