Dec ۱۲, ۲۰۲۲ ۱۸:۴۲ Asia/Tehran
  • دنیا کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک کیا جائے، جاپانی وزیراعظم کا مطالبہ

امریکہ کی ایٹمی بمباری کا شکار ہونے والے ملک جاپان کے وزیراعظم نے دنیا کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

سحرنیوز/دنیا: ایٹمی ترک اسلحہ سے متعلق عالمی کانفرنس کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے جاپان کے وزیراعظم کیشیدا فومیو نے مندوبین پر زور دیا کہ وہ دنیا کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک کرنے کی سمت قدم بڑھائیں۔ 
انہوں نے کہا ہے اس کانفرنس کی جانب سے ایٹمی ترک اسحلہ کے حوالے سے گروپ سیون کے اجلاس کو واضح اور شفاف پیغام بھیجنا چاہیے جو اگلے سال ہونے والا ہے۔
ایٹمی ہتھیاروں کی تخفیف اور عدم پھیلاؤ کا مسئلہ ان اہم عالمی مسائل میں سے ایک ہے۔
اسلامی جمہوریہ عالمی امن و سلامتی کے تحفظ کی خاطر دنیا کو تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں سے پاک کیے جانے کا خواہاں اور اس حوالے سے فعال کردار بھی ادا کر رہا ہے۔ 
جاپان کے شہر ہیروشیما میں دو روزہ ایٹمی تخفیف اسلحہ کانفرنس اختتام پذیر ہوگئی، کانفرنس کے دوسرے روز شرکاء نے ہیروشیما پیس میموریل میوزیم کا دورہ کیا۔

ٹیگس