Dec ۱۴, ۲۰۲۲ ۱۱:۴۸ Asia/Tehran
  • چین کی اپنے شہریوں کو افغانستان سے جلد از جلد انخلاء کی ہدایات

چین نے اپنے شہریوں کو افغانستان سے جلد از جلد انخلاء کا حکم دیا ہے۔ پیر کے دن داعش نے چینی ہوٹل میں حملہ کرکے کئی چینی شہریوں کو ہلاک کر دیا تھا۔

سحرنیوز/دنیا: چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وان ونبین نے کابل میں چینی ہوٹل میں ہونے والے حملے کو وحشتناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس حملے سے بیجنگ کو شدید جھٹکا لگا ہے۔

وانگ نے مزید کہا کہ افغانستان میں موجودہ امن و امان کی صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے وہ چینی کمپنیوں اور اپنے شہریوں کو مشورہ دیں گے کہ وہ جلد از جلد افغانستان سے نکل جائیں۔

چینی وزارت خارجہ نے اس حملے کی دقیق تحقیقات کا مطالبہ کیا اور افغانی طالبان سے حکومت سے چینی کمپنیوں اور چینی شہریوں کی حفاظت کے لئے اقدامات بڑھانے کی درخواست کی۔

پیر کو ہونے والے حملے کے بعد کابل میں چینی سفارت خانے نے اس دہشت گردی کے حملے سے متاثرہ افراد کی مدد کےلئے اپنی ٹیم روانہ کی تھی جس میں تین افراد مارے گئے تھے۔

یاد رہے کہ افغانستان میں طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد داعش کے حملوں میں بہت تیزی آئی ہے۔

ٹیگس